عابد چوہدری: چالان سے بچنے کے لیے ڈرائیورز کی چالاکیاں ایک بار پھر سامنے آئی ہیں، جب رائیونڈ سے مزدا ڈرائیور کو جعلی پی ایس آئی ڈی استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مزدا ڈرائیور غلام عباس کو ٹریفک وارڈنز نے تیز رفتاری پر روکا۔ انچارج ٹریفک سیکٹر کے مطابق جب ڈرائیور سے لائسنس مانگا گیا تو اس نے چالان کا پی ایس آئی ڈی دکھایا تاہم جب پی ایس آئی ڈی کی تصدیق کی گئی تو وہ جعلی نکلا۔
انچارج ٹریفک سیکٹر نے بتایا کہ ملزم کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم غلام عباس نے نہ صرف اپنے لیے بلکہ ساتھی مزدا ڈرائیورز کو بھی جعلی چالان بنا کر دیا تھا تاکہ وہ بھی چالان سے بچ سکیں۔