عمران یونس: چیئرمین ہال کونسل ،ہیڈ آف سکول آف فزیکل سائنسز عہدے سے فارغ، سینئر لاء آفیسر تبدیل،یونیورسٹی کلب کی مینجمنٹ کمیٹی بھی بدل دی گئی۔
چیئرمین ہال کونسل ڈاکٹر محبوب حسین کا چارج پروفیسر زوالوجی ڈاکٹر اکبر خان کے سپرد کردیا گیا، ہیڈ آف سکول فزیکل سائنسز ڈاکٹر احسن شریف کا چارج پروفیسر ڈاکٹر رضوان کے سپرد کیا گیا۔
سینئر لاء افسر ڈاکٹر نوید الرحمن کا چارج اسسٹنٹ پروفیسر لاء کالج علی نواز خان کےحوالے کیا گیا۔
پنجاب یونیورسٹی کلب کی 8 رکنی نئی کمیٹی قائم کر دی گئی، پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد کمیٹی کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App