ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ رضائے الہٰی سے وفات پا گئیں، ان کی وفات پر ملک بھر کے رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے مرحومہ کے لئے بلندی درجات کی دعا کی۔
صدر مملکت آصف زرداری، وزیر داخلہ محسن نقوی اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی جنرل عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ آرمی چیف کے ساتھ ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بھی مرحومہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
رہنماؤں نے اپنی تعزیت میں کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ جنرل عاصم منیر اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں اور اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔