بچوں کے زریعہ منشیات بیچنے والی عورتیں گرفتار 

  بچوں کے زریعہ منشیات بیچنے والی عورتیں گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:  کم سن بچوں کے ذریعے منشیات فروخت کرنے والی دو خواتین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

کوٹ لکھپت پولیس کے مطابق بچوں کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے والے گروہ  کی ارکان گرفتار کرنے کے لئے  پولیس نے تہت گاؤں میں کارروائی کی ۔یہ عورتیں بچوں کے ذریعے  20،30 گرام کے چھوٹے پیکٹس کی صورت میں منشیات مطلوبہ شخص اور مقامات پر بھیجتی تھیں۔عائشہ اور شبانہ سے ایک کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہیں۔