ہولی برائی کی شکست اور نیکی کی فتح پر خوشی کا تہوار ہے ، صدر آصف زرداری

President Asif Zardari Holi greeting, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صدر مملکت آصف علی زرداری   نے ہندو شہریوں کو ہولی کی مبارکباد دی ہے۔ ہوئی پر اپنے تہنئیتی پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ  ہولی برائی کی شکست اور نیکی کی فتح پر خوشی کا تہوار ہے ۔

  صدر آصف علی زرداری  نے اپنے پیغام مین کہا کہ  ہندو برادری کی پاکستان کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔ پاکستان تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کا خوبصورت گلدستہ ہے۔  پاکستان کا آئین مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ  آئیں سب مل کر اپنے ملک کی ترقی' خوشحالی کے لئے کام کریں اور  باہمی اتحاد سے پاکستان کا نام روشن کریں۔