ویب ڈیسک: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 89 مثبت کیسز سامنے آگئے۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 530 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد شرح 3.52 فیصد رہی۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی.
COVID-19 Statistics 25 March 2023
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) March 25, 2023
Total Tests in Last 24 Hours: 2,530
Positive Cases: 89
Positivity %: 3.52%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 19
(shared by NCOC-NIH)
پاکستان بھر میں کورونا کے 19 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 30 اپریل تک ماسک پہننے کا الرٹ جاری کر رکھا ہے۔
این سی او سی نے ہدایت جاری کر رکھی ہے کہ رش والے مقامات، اسپتالوں اور دیگر ہیلتھ کیئر سینٹرز میں بھی ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔