باگڑیاں; سلنڈر دھماکہ میں دوخواتین جھلس گئیں

Cylinder Blast in Shop
کیپشن: Cylinder Blast
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن،باگڑیاں کے قریب دکان میں سلنڈر دھماکہ،دو خواتین جھلس کر زخمی ہو گئیں جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور ہی میں  ہونے والے گیس سلنڈر دھماکوں نے اس شہر کے مکینوں کو ہلا کر رکھ دیا،باگڑیاں میں ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش اآیا جہاں سلنڈر دھماکے میں دو خواتین بری طرح  جھلس کر زخمی ہو گئیں جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر  ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔

عینی شاہدین کا کہناتھا کہ دکان سے ایک خاتون تیز سے باہر بھاگی جس کے کپڑے جل چکے تھے جبکہ دوسری خاتون اندر زمین پر بے سود پڑی ہوئی تھی اس کھینچ کر باہر نکالا آتشزدگی اتنی زیادہ تھی کہ پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واضح رہے ایل پی جی گیس سلنڈر پاکستان میں گھروں، رکشوں اور ریسٹورانٹس میں بڑی تعداد میں استعمال ہو رہے ہیں۔پنجاب کا شہر گوجرانوالا ایسے سلنڈروں کو بنانے والی فیکٹریوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔

پاکستان میں سلنڈر پھٹنے کی بڑی وجہ گیس سلنڈر غیر معیاری ہوتے ہیں۔ہر روز سلنڈر پھٹنے کے اوسطا دو واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ ان واقعات میں اوسطا چار سے چھہ افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں یا زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer