ویب ڈیسک: سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میں کبھی کچا ہاتھ نہیں ڈالتا، عدم اعتماد کی تحریک سو فیصد کامیاب ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔آصف زرداری نے اجلاس سے مختصر خطاب کیا۔ سابق صدر نے ارکان کو مطمئن رہنے اور احتجاج نہ کرنے کا پیغام دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں کبھی کچا ہاتھ نہیں ڈالتا۔ اس بار بھی کچا ہاتھ نہیں ڈالا۔ مطمئن رہیں عمران خان تحریک عدم اعتماد کے نتیجہ میں بچ نہیں سکتے۔ تمام معاملات طے ہیں۔ اللہ کے کرم سے فتح اپوزیشن کی ہوگی۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ قومی حکومت کے تصور کا سوال نہیں لیکن جو بھی ہوگا وہ اتحادیوں کے ساتھ ہوگا۔اگر اسپیکر نے قراداد پیش نہ ہونے دی توصحافیوں کے ساتھ احتجاج کریں گے۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ کچھ غیر جمہوری قوتیں موجودہ حالات سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ جن کو شوق ہے تو وہ آئیں اور شوق پورا کرلیں۔
https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-03-25/news-1648197776-5774.mp4