کنوارپن ٹیسٹ سے متعلق سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

two finger test virginity test
کیپشن: two finger test
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  سپریم کورٹ کے مطابق کنوار پن ٹیسٹ قابل قبول شہادت نہیں، ڈاکٹرز ریپ کا شکار خواتین کا کنوارپن ٹیسٹ نہیں کرسکتے۔

ٹو فنگر ٹیسٹ سے متعلق سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹو فنگر ٹیسٹ قابل قبول شہادت نہیں، ڈاکٹرز ریپ کا شکار خواتین کا ٹو فنگر ٹیسٹ نہیں کرسکتے۔ آئین پاکستان ہر فرد کی عزت و تکریم کی ضمانت دیتا ہے،سپریم کورٹ ٹو فنگر ٹیسٹ سے خواتین کی عزت و تکریم متاثر ہوتی ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے گیارہ صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، عاطف نزیر سمیت 5 افراد راولپنڈی میں لڑکی کے ریپ کے مجرم ہیں۔ سپریم کورٹ نے ریپ کیس میں عمر قید عاطف نزیر اور شیر باز کی اپیلیں خارج کر دیں، عدالت نے شریک ملزم نفیس احمد کی سزا کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے مفرور ملزمان ساجد حسین عرف جاجی اور وقاص حمید کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ 

سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد رپورٹ ایک ماہ میں طلب کر لی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer