ڈولفن فورس نےبیٹری چور کو دھر لیا

ڈولفن فورس نےبیٹری چور کو دھر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)ڈولفن فورس نے کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کیبن چوری ہونے سے بچا لیا۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی سی ایل کے مختلف کیبن و بیٹریاں چوری ہو رہی تھی.ڈولفن ٹیم نے پاک عرب سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے 05قیمتی بیٹریاں برآمد کیں ۔ملزم کے قبضہ سے آرٹیکلز بھی برآمد کر لیے گئے۔

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل حکام کو اس حوالہ سے مطلع کیا جارہا ہے۔پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق یہ سپیشل گینگ درجنوں بیٹریاں چوری کر چکا ہے۔ملزم سلیمان کو چوکی سبزی منڈ ی کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔
 

Malik Sultan Awan

Content Writer