’’ہمیں تم سے پیار ہے‘‘جواد احمد کا طبی عملے کو خراج تحسین

’’ہمیں تم سے پیار ہے‘‘جواد احمد کا طبی عملے کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :تم مسیحا ہو اس قوم کے ،ہمیں تم سے پیار ہے،جواد احمد نے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرکے پوری قوم کے دل جیت لئے۔

پاکستانی گلوکار جواد احمد نےکورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو گیت کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے۔چین سے دنیا کے متعدد ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس کو ختم کرنے کے لیے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور  پیرا میڈیکل اسٹاف متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے اپنا آپ بُھلا بیٹھے ہیں۔

جہاں ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے وہیں یہ ڈاکٹرز اور  پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی جان کا سوچے بغیر ان مریضوں کا علاج اور دیکھ بھال کرنے میں مصروف ہیں جو کورونا وائرس کا شکار ہیں۔ اسی ضمن میں پاکستانی گلوکار جواد احمد نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لاٗئن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور  پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے “تم مسیحا ہو اس قوم کے، ہمیں تم سے پیار ہے” گیت گایا ہے۔

اس حوالے سے گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ 'اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ڈاکٹرز، پیرا میڈکس، نرسز اور شعبہ صحت میں کام کرنے والے تمام لوگوں کے حوصلے اور جرات کو میرا اور اس قوم کا سلام'۔

گلوکار نے اپنا گیت کورونا سے لڑنے والے ان بہادر سپاہیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے گایا ہے۔

 یاد رہے پاکستان میں  کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 1039 ہوگئی۔ملک میں  کورونا وائرس سے اب تک خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان، گلگت بلتستان، سندھ اور پنجاب میں ایک ایک ہلاکت ہوگئی۔مہلک وائرس سے اب تک 20 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 4 کا گلگت بلتستان اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ملک بھر میں لاک ڈائون ہے،چھوٹے بڑے شہروں، پاک فوج،پولیس کے دستے تعینات ہیں۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer