ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشتاق سکھیراسے بلٹ پروف گاڑی لی جائے،آئی جی آفس کو دوبارہ مراسلہ جاری

مشتاق سکھیراسے بلٹ پروف گاڑی لی جائے،آئی جی آفس کو دوبارہ مراسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصرکھوکھر) محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے سابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا سے بلٹ پروف سرکاری گاڑی واپس لینے کیلئے آئی جی آفس کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے بھجوائے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ پنجاب حکومت نے پہلے بھی کئی بار آئی جی آفس کو لکھا ہے کہ سابق آئی جی مشتاق سکھیرا سے سرکاری بلٹ پروف لینڈ کروزرگاڑ  ی واپس لے کر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے پول میں جمع کرائی جائے،مگر مسلسل ہدایات کو نظرانداز کیاجارہاہے۔

خط میں بیان کیا گیا کہ پنجاب حکومت پہلے ہی مشتاق سکھیرا کے نام یہ گاڑی رجسٹر کرانے سے انکار کر چکی ہے،واضح رہے کہ بلوچستان میں خودکش حملوں کےباعث ناروے کی حکومت نےسابق آئی جی مشتاق سکھیراکوبلٹ پروف گاڑی تحفہ میں دی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer