ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوگیا 

یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوگیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوگیا ۔

نامور نوحہ خوان احسن علی ،فائق علی نقوی ، فواد بٹ ،کمیل جعفری ، استاد منصور احمد و دیگر حضرات نے سوزوسلام پیش کیا  ۔علامہ امجد علی عابدی نے مجلس عزاء سے خطاب کیا اور فضائل و مصائب بیان کیے ۔

مجلس کے بعد شبیہہ ذوالجناح کا جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوگیا ۔عزاداروں کی کثیر تعداد جلوس میں شریک رہی ۔جلوس نثار حویلی سے مبارک حویلی سے ہوکر اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں رہے گا  ۔جلوس کے راستوں میں عزاداروں کے لیے پانی دودھ شربت کی سبیلیں لگائی گئیں ۔جلوس میں عزاداروں کے لیے لنگر کا بھی وسیع انتظام  تھا۔ سکیورٹی کے فل پروف انتظامات  کیے گئے ۔ ۔دیگر اداروں کی جانب سے بھی جلوس میں اپنے ملازمین اور کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت  کی ۔ 

واپڈا ۔ واسا۔ ایل ڈبلیو ایم سی سمیت دیگر محکمے بھی جلوس میں شامل  ہیں ۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے داخلہ راستوں پر سخت نگرانی کا انتظام  کیا گیا ۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کل شام کربلا گامے شاہ جا کر اختتام پذیر ہوگا۔