ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی وزیرستان؛ سراروغہ میں اغواء ہونیوالے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا

جنوبی وزیرستان؛ سراروغہ میں اغواء ہونیوالے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں اغواء ہونے والے ایس ایچ او احمد شاہ سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے اغواء کیے گئے پولیس اہلکاروں کی رہائی کے لیے علاقے کے مشران نے اہم کردار ادا کیا۔ فریقین کے درمیان مذاکرات کرائے، جو کامیاب ثابت ہوئے۔ کامیاب مذاکرات کے بعد ایس ایچ او احمد شاہ سمیت تمام مغوی اہلکار بحفاظت اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔ 

سراروغہ کے علاقے میں دہشتگردوں نے ایس ایچ او احمد شاہ سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لینے کے بعد اغواء کر لیا تھا، جس کے بعد ان کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی تھیں۔

زرائع کا کہنا ہےکہ علاقائی مشران کی مسلسل کاوشوں اور مذاکراتی عمل کے نتیجے میں مغوی اہلکاروں کی رہائی ممکن ہوئی۔