ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام؛ اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں ہائی الرٹ نافذ

محرم الحرام؛ اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں ہائی الرٹ نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد ترک : محرم الحرام کے دوران اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں ہائی الرٹ نافذ کردیا گیا ۔ 

پمز انتظامیہ نے کل 26 جون تک ہائی الرٹ کا سرکلر جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام شفٹ اور ایمرجنسی اسٹاف معمول کے مطابق ڈیوٹی انجام دے گا۔ 

پمز کے تمام کلینیکل اور نان کلینیکل شعبوں کا ایمرجنسی ڈیوٹی روسٹرز تیار کرلیا گیا۔ نیورو سرجری، آرتھوپیڈک اور جنرل سرجری شعبوں میں اضافی آن کال اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔ ہنگامی رابطوں کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر او پی ڈی ڈاکٹر نوید احمد شیخ فوکل پرسن مقرر کردیے گئے ۔ اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پمز میں 10 بیڈز مختص کردیئے گئے ۔ بلڈ بینک میں خون اور خون کی مصنوعات کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ 

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کی منظوری سے ہائی الرٹ سرکلر جاری کر دیا گیا۔