ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ ٹریفک حادثات میں تشویشناک اضافہ

لاہور؛ ٹریفک حادثات میں تشویشناک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان:شہر بھر میں ٹریفک حادثات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 216 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

 ریسکیو112 کے مطابق ان حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 261 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ99 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا,162 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق زیادہ تر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، تیز رفتاری، لاپرواہی اور حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث پیش آئے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، رفتار کو قابو میں رکھیں، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور دورانِ ڈرائیونگ احتیاط سے کام لیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔