وقاص احمد: شمالی چھاؤنی کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں 30 سالہ شہری جاں بحق ہو گیا، جبکہ پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عبد الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے مقتول پر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکا۔
درج مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان مقتول کے بھائی کو مقدمات کی پیروی سے باز رہنے کیلئے دباؤ ڈالتے تھے اور اسی رنجش کی بنیاد پر حملہ کیا گیا۔
واقعے کے بعد اہلخانہ نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔