فارن یامین: حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983ویں عرس مبارک کے موقع پر لاہور ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا ہے۔
سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر عرس کے دوران داتا دربار اور ملحقہ علاقوں میں خصوصی ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ زائرین کی آمدورفت کو آسان بنایا جا سکے اور ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق آزادی فلائی اوور سے داتا دربار کی جانب آنے والی ٹریفک بند کر دی گئی ہے اور اسے لاری اڈہ، سرکلر روڈ اور دیگر متبادل راستوں کی جانب موڑا جا رہا ہے,ضلع کچہری چوک سے داتا دربار کی جانب ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے,پی ایم جی چوک سے آنے والی ٹریفک کو کچہری چوک سے آؤٹ فال روڈ کی طرف بھیجا جا رہا ہے,بھاٹی چوک سے داتا دربار آنے والی گاڑیوں کو بھی متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر داتا دربار کے اطراف سفر سے گریز کریں، متبادل راستے اختیار کریں اور ٹریفک اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ عرس کے دوران ٹریفک کے بہاؤ کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔