ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی عدالت کے گیٹ پر قتل  

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی عدالت کے گیٹ پر قتل  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پسند کی شادی کرنے والی لڑکی قتل عدالت کے گیٹ پر  باپ اور بھائی کے ہاتھوں ماری گئی 
پولیس کے مطابق   ٹیکسلا میں باپ اور بھائی نے  لڑکی کو عدالت کے گیٹ پر  شوہر کے ساتھ دیکھ کرگولیوں کی بوچھاڑ کردی ،  فائرنگ سے لڑکی قتل لڑکا شدید زخمی ہوگیا 
  لڑکا اور لڑکی ٹیکسلا کچہری سے نکاح کر کے نکلے تھے لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا، لڑکا لڑکی فیملی کوٹ سے نکاح کر کے نکلے تین موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی

فائرنگ سے خاتون کے قتل کے واقعہ پر سی پی اوسید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کی جبکہ ڈی ایس پی ٹیکسلا کو ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی دیں اور یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔