ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ کا ایل ایل بی پروگرام 5 سال سےکم کرکے 4 سال کرنےکا حکم

سپریم کورٹ کا ایل ایل بی پروگرام 5 سال سےکم کرکے 4 سال کرنےکا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سپریم کورٹ نے ایل ایل بی پروگرام 5 سال سے کم کرکے 4 سال کرنےکا حکم دے دیا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے لیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس کی سماعت کی۔عدالت نے بیرون ملک سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے سی لاء کا ٹیسٹ بھی ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔ اور ایل ایل بی پروگرام کو 5سال سے کم کرکے 4 سال کرنے کا حکم دیا 

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ لاء کالجز کا معیار  بہتر کرنے کے لیے ضروری  اقدامات کیے جائیں،  ایس ایم لاء کالج  میں اگر کوئی کمی ہے تو اسے پورا کرائیں نا کہ کالج بند کر دیں، ایس ایم لاء کالج تو قیام پاکستان سے بھی پہلےکا ہے۔

آئینی بینچ نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔