سٹی 42: آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب آگیگا نے احتجاجی مظاہرہ کیا
چیئرمین آگیگا خالد جاوید سنگیڑا نے احتجاج کی قیادت کی،مظاہرین نے چیئرنگ کراس کو ٹریفک کیلئےبند کر دیا
وفاق کی طرز پر پنجاب کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دیا جائے، سرکاری ملازمین کی تنظیم آگیگا کا مطالبہ ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہ اورپینشن میں سو فیصد اضافہ کیا جائے،ہاؤس رینٹ میڈیکل کنوینس الاؤنس میں دو سو فیصد اضافہ کیا جائے،
چیئرمین آگیگا نے کہا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہونےپراحتجاج دھرنے میں تبدیل ہوسکتا ہے ،
گرمی اور حبس کے باعث ایک ملازم دوران احتجاج بےہوش ہوگیا تھا ،ریسکیو 1122 نے ملازم کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا

