ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا اور چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانےکی ہدایات

امریکا اور چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانےکی ہدایات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایف بی آر کو امریکا اور چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانےکی ہدایات جاری کی گئیں 

ایف بی آر ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے امریکا، جرمنی، فرانس، برطانیہ، جاپان اور چین سے درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانےکی ہدایات کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے امریکا سے ٹیرف مذاکرات کےدوران ٹیکس اور ڈیوٹیز میں تبدیلی کی مخالفت کی تھی۔امریکا نے پاکستان کے درآمدی ٹیکسزکی بنیاد پرپاکستانی مصنوعات پرٹیرف میں اضافہ کیاتھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکا کے ساتھ جولائی میں ٹیرف، تجارت، سرمایہ کاری مذاکرات اور معاہدےکا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق جرمنی سے درآمدات پر بھی ٹیکس نہیں بڑھایا گیا کیونکہ جرمنی متبادل ذرائع توانائی میں پاکستان کو سب سےزیادہ امداد دیتا ہے۔

ایف بی آر ذرائع نے مزید کہا کہ برطانیہ یورپی یونین سےباہرپاکستان کی سب سے بڑی برآمدات کا مرکز ہے، برطانیہ کویورپی یونین سےباہر نکلنے کے بعد نئی منڈیوں کی تلاش ہے۔اس کے علاوہچین سے درآمدات اور  آن لائن خریداری پرٹیکسوں کوکم رکھا گیا ہے، چین سے آنے والی اشیاء مقامی کاروبار اور روزگار میں معاونت فراہم کرتی ہیں۔