سٹی 42: ڈائریکٹرجنرل طاہرفاروق کی ہدایت پرایل ڈی اے کا ٹاؤن پلاننگ ونگ متحرک ہوگیا ،غیرقانونی تعمیرات،غیرقانونی کمرشل عمارتوں کیخلاف ایل ڈی اے کا کنٹرولڈایریامیں آپریشن کیا۔
ایل ڈی اےکی مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں ،متعددغیرقانونی تعمیرات مسمار کیں ،95املاک سربمہر کردیں ، ایل ڈی اے ٹیموں کانواب ٹاؤن، پائن ایونیو، باگڑیاں روڈ، ہائیکورٹ روڈ سوسائٹی میں آپریشن کیا ، رائیونڈ روڈ،گلبرگ، شادمان، شاہ جمال، مین یو بی ڈی کینال روڈ ،مسلم ٹاؤن، وحدت روڈ، سبزہ زار،نواب ٹاؤن،پائن ایونیو، باگڑیاں روڈ، ہائیکورٹ سوسائٹی،رائیونڈ روڈ پرمتعددغیرقانونی دکانیں و ہال مسمار کردیے
غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ میں 32 املاک سربمہر کیں ، شادمان، مین یو بی ڈی کینال روڈ، شاہ جمال،نیو مسلم ٹاؤن میں 25املاک سربمہر کر دیں،ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران وحدت روڈ،سبزہ زار میں 38املاک سیل کر دیں۔
آپریشن چیف ٹاؤن پلانرون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹواظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا


