ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونا مہنگا ہوگیا

سونا مہنگا ہوگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 330ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو سونے کی قیمتوں میں محدود پیمانے پر اضافہ ہوگیا۔

مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے 3لاکھ 54ہزار 65روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 237روپے بڑھ کر 3لاکھ 4ہزار 068روپے کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 26روپے کی کمی سے 3ہزار 764روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 22روپے کی کمی سے 3ہزار 227 روپے کی سطح پر آگئی۔

Ansa Awais

Content Writer