ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:دفاترجاتی خواتین کوٹارگٹ کرنےوالاجھپٹامارگینگ گرفتار

 لاہور:دفاترجاتی خواتین کوٹارگٹ کرنےوالاجھپٹامارگینگ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : لاہور پولیس نے کارروائی  کر کےدفاتر جاتی خواتین کو ٹارگٹ کرنے والا جھپٹا مار گینگ گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ اوفیصل ٹاؤن افضال رؤف نے پولیس ٹیم کےہمراہ کارروائی کر کے3رکنی گروپ کوٹریس کرکےٹھوکرسےحراست میں لیاگیا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کودفترجاتی خاتون کاپرس چھینتےدیکھاجاسکتا ہے،ملزمان صبح کےوقت دفتر، کالج یونیورسٹی جاتی خواتین کو ٹارگٹ کرتے تھے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن  کا کہنا تھا کہ ملزمان جھپٹا،چوری، ڈکیتی کےمقدمات میں سابقہ ریکارڈیافتہ بھی ہیں،ملزمان سے9موبائل فون ،ڈیڑھ لاکھ سےزائدچھینی گئی نقدی برآمد کر لیا۔

ایس پی اخلاق اللہ تارڑ  کا کہنا تھا کہ ملزمان سےچوری شدہ موٹرسائیکل اورناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا  گیا،ملزمان شہزاد، بلال اور اکرم کیخلاف مقدمہ درج لیا گیا ،تفتیش جاری  ہے۔