فاران یامین :چوکی نادراآباد کے علاقے میں گزشتہ رات45ہزارڈکیتی واردات کی 15پرکال کاڈراپ سین،پولیس کوکال کرنیوالاہی 45ہزارکی واردات کاماسٹرامائنڈنکلا۔
ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم وہاب کورقم سمیت گرفتارکرلیاگیا،ملزم نے45ہزارخوردبردکرنےکیلئےواردات کاجھوٹاڈرامہ رچایا، ملزم پرائیویٹ کمپنی کاملازم تھا،کمپنی نے45ہزارکاچیک کیش کروانےکیلئےدیاتھا،ملزم وہاب نے 45 ہزار کی رقم ہڑپنے کیلئےپلاننگ کےتحت واردات کاڈرامہ کیا۔
ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ ملزم زیادہ دیرپولیس کوچکما نہ دےسکاجس نےدوران انٹیروگیشن سچ تسلیم کر لیا،واردات کی جھوٹی کال کرنےپرملزم وہاب کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App