عابد چودھری: جعلی،فینسی،غیرنمونہ وبغیرنمبرپلیٹس گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ، سی ٹی اولاہورڈاکٹراطہروحیدکاکریک ڈاؤن سےپہلے3روزہ آگاہی مہم کاحکم۔
سی ٹی اولاہوراطہروحید کا کہنا تھا کہ جمعہ سےجعلی وغیرنمونہ نمبرپلیٹس کیخلاف مقدمات درج ہونگے،3روزتک غیرنمونہ نمبر پلیٹس گاڑیوں کووارننگ دی جائےگی۔
کریک ڈاؤن سےپہلےوارننگ دینےکامقصدشہریوں تک آگاہی پیغام کوپہنچاناہے،جعلی نمبرپلیٹس مینوفیکچررزکیخلاف بھی سخت کارروائی کا آغازکرنےجا رہےہیں۔
ای چالان سےبچنےکیلئےشہری نمبرپلیٹ میں ردوبدل نہ کریں ،نمبرپلیٹ میں ردوبدل کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ بھی درج ہو سکتا ہے۔
اطہروحید کا مزید کہنا تھا کہ جعلی ونمبرپلیٹس سےچھیڑچھاڑکرنےپرچالان کی بجائےمقدمہ درج ہوگا۔