علی ساہی : وزیراعلیٰ کاویژن ٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی ذمہ داری ہے،بغیرہیلمٹ اورسیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پرکارروائیاں جاری ہیں۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر60ہزارسےزائدشہریوں کو12کروڑ74ہزارروپےکےجرمانےکیےگئے۔
ترجمان کے مطابق رواں ماہ صوبہ بھرمیں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 60ہزارسے زائد شہریوں کوجرمانے عائد کئے گئے،ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر1کروڑ52لاکھ88ہزارسےزائدلاہوریوں کوجرمانے کئے گئے،رواں ماہ صوبہ بھرمیں بغیرسیٹ بیلٹ گاڑی چلانےپر14ہزار600سےزائدچالان ٹکٹ جاری کئے گئے،صوبہ بھرمیں ہیلمٹ وسیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پرکارروائیاں سختی سےجاری رہیں گی۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزافاران بیگ کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ وسیٹ بیلٹ کی پاسداری کامقصدچالان نہیں ،قیمتی جانوں کاتحفظ ہے،گاڑی میں سوارتمام افرادسیٹ بیلٹ کااستعمال لازمی کریں۔