ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: جنرل سٹور پر ڈکیتی کی واردات، خاتون اور مرد ڈاکو 10 لاکھ نقدی لے گئے

لاہور: جنرل سٹور پر ڈکیتی کی واردات، خاتون اور مرد ڈاکو 10 لاکھ نقدی لے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقاص احمد: داتا دربار کے قریب جنرل سٹور پر ڈکیتی کی واردات, موٹرسائیکل پر آنے والی خاتون اور مرد ڈاکو سٹور 10 لاکھ کیش لے گئے.

ہاجرہ جنرل سٹور پر ہونے والی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی, فوٹیج میں برقعہ پہنے خاتون اور ہیلمٹ پہننے ڈاکو کو سٹور میں آتے دیکھا جا سکتا ہے.

سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی نیوز نیٹ ورک کو موصول ہوگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سٹور میں آنے کے بعد دکاندار اور گاہکوں پر تشدد شروع کر دیتی ہے۔ 


اسی دوران مرد ڈاکو پستول نکال کر عملے اور گاہکوں کو یرغمال بنا لیتا ہے، خاتون گاہکوں اور عملے سے پیسے اکھٹے کرتی ہے، واردات کے بعد ملزموں بآسانی فرار ہو جاتے ہیں۔
لوئر مال پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاش شروع کر دی۔