سٹی42: آزاد کشمیر حکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ منظوری کیلئے پیش کردیا،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاق کی طرز پر اضافہ تجویزکیا گیا ہے۔
آزاد جموں و کشمیر میں مجموعی بجٹ کا حجم 2 کھرب 64 ارب 3 کروڑ روپے مختص کیا گیا ہے،ترقیاتی بجٹ 44 ارب ، غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 2 کھرب 20 ارب 3 کروڑ لگایا گیا ہے ، بجٹ میں لوکل گورنمنٹ 3 ارب 70 کروڑ، صحت 3 ارب ، پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن 3 ارب 20 کروڑ روپے رکھے جانے کی تجویز ہے جبکہ برقیات 1 ارب 60 کروڑ ، اطلاعات کیلئے 20 کروڑ، زراعت کیلئے 90 کروڑ روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔
ترقیاتی بجٹ میں صحت اور تعلیم کیلئے 3 تین ارب،سیاحت کیلئے 70 کروڑ جبکہ رسل و رسائل کیلئے 14 ارب روپے سے زائد رقم رکھے جانے کی تجویز ہے،آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔