سٹی42: نو مئی کو راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے سمیت دیگر مقدمات ، شاہ محمود قریشی کی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت عدالت نے یکم جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
عدالت کی جانب سے شاہ محمود قریشی کی دو ضمانتوں پر سماعت یکم جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ پراسکیوشن نے ضمانتوں پر دلائل کیلئے مہلت طلب کی ، انسداد دھشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے کیس کی سماعت کی جس مین شاہ محمود قریشی کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی نے جیل سے وکیل کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ملزم پر راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے سمیت مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔