ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشت گردوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری، سائبر نیٹ ورکس کا ریکارڈ حکومت کو بھجوا دیا گیا

دہشت گردوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری، سائبر نیٹ ورکس کا ریکارڈ حکومت کو بھجوا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری ،سی ٹی ڈی نے ڈیڑھ سال کے دوران  سوشل میڈیا ، سائبر نیٹ ورکس کا ریکارڈ حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق نام بدل کر کام کرنے والے کالعدم تنظیموں کی تفصیلات بھی ارسال کردی گئیں ہیں۔نام بدل کر کام کرنے والی آٹھ کالعدم تنظیموں کی نشاندہی کی گئی۔ 

سکیورٹی ذرائع  نے بتایا کہ 95 ہزار 471 مشتبہ افراد اور شدت پسندوں کا ڈیٹا بیس مرتب کرلیا گیا ، 2303 افغان تربیت یافتہ افراد کی نشاندہی کرکے ریکارڈ مرتب کرلیا ہے۔

حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر قابل اعتراض 65 ہزار 532 ویب سائیٹس دہشت گردی ، شدت پسندی کو فروغ دینے کی وجہ قرار ،  پی ٹی اے نے 15 ہزار 519 سائیٹس کو بلاک کیا جبکہ سوشل میڈیا پر دہشت گردی کی حمایت کرنے والے 13 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔گرفتار ہونے والے افراد میں سے 8 کو سزا دلوائی گئی۔