ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس ؛ 7 پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور

Punjab asambly protest case court bail conferm 7 MPSs
کیپشن: PTI 7 MPSs
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس کا معاملہ، راجہ بشارت سمیت سات ایم پی ایز کی عبوری ضمانتیں منظور ، تمام اپم پی ایز کا کہنا ہے کہ مقدمات سے ہم ڈرنے والے نہیں ۔
 ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل کی عدالت میں پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں سات ایم پی ایز راجہ بشارت، فیاض الحسن چوہان، چودھری ظہیرالدین، مسرت جمشید چیمہ، سمابیہ طاہر، عابدہ راجہ اور شاہدہ احمد کی درخواست ضمانتوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں پولیس نے ریکارڈ پیش کیا اور بتایا تمام ایم پی ایز شامل تفتیش ہوگئے ہیں۔

عدالت نے وکلا کے دلائل سننے اور بعد میں ساتوں ایم پی ایز کی عبوری ضمانتوں کو کنفرم کردیا۔ عدالت میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت اور فیاض الحسن چوہان نے کہا ہمارے خلاف جتنے مرضی مقدمات بنا لیں ہم ان سے ڈرنے والے نہیں، رانا ثنااللہ ہوش کے ناخن لیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ان سب کی کوشش ہے کہ ہم عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں لیکن ایسا نہیں ہوگا۔پولیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer