ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مونس الٰہی کیخلاف تحقیقات میں چپڑاسی کی انٹری، 32 اکاؤنٹس کا انکشاف

Monis Elahi - FIA Questionnaire
کیپشن: Monis Elahi - FIA Questionnaire
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہیٰ کیخلاف  منی لانڈرنگ تحقیقات میں بھی ایک چپڑاسی کی  انٹری ہو گئی۔

سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہیٰ نے اپنے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں ایف آئی اے کی جانب سے پوچھے گئے 33 سوالات کے جوابات جمع کروا دیئے۔

ایف آئی اے کےمطابق مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ تحقیقات میں نواز بھٹی چیڑاسی کے 32 اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے کے محمد نواز بھٹی چپڑاسی کے 32 بینک اکاؤنٹس سے متعلق سوال کے جواب میں مونس الہیٰ نے کہا کہ میں محمد نواز بھٹی کو نہیں جانتا، نواز بھٹی کے اکاؤنٹس سے متعلق بھی معلوم نہیں۔

مونس الہیٰ نے نواز بھٹی کے شیئرز سے متعلق بھی نفی میں جواب دیا ہے جبکہ انہوں نے بتایا کہ آر وائے کے گروپ بنانے میں بھی کوئی کردار نہیں ہے تاہم عمر شہریار سے کاروباری تعلق ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھائی راسخ الہیٰ نے شیئرز تحفے میں دیئے، ایف بی آر میں جمع تفصیلات میں سب کچھ ڈکلیئرڈ ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے میں مونس الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔