لاہور کے پارکوں کو انگلش ٹچ دینے کے لئے کام شروع

Parks in Lahore
کیپشن: Parks
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: شہر کے مختلف پارکس کی اپ گریڈیشن اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹینڈرز کھول دیے گئے، پی ایچ اے نے جم، سکیٹنگ کورٹ، کیٹینز، بگی سروس وگولف کارٹ کی ٹینڈرنگ کا عمل شروع کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہرکے پارکس کی اپ گریڈیشن اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹینڈرز کھول دئیے گئے ہیں۔ جم، سکیٹنگ کورٹ، کیٹینز ، بگی سروس کی ٹینڈرنگ کا عمل آج شروع کرد یا گیا ہے، خواہشمند افراد آج متعلقہ ٹھیکوں کےحصول کیلئےبڈز جمع کروائیں گے۔ گلشن اقبال پارک، جم کیلئےریزرو پرائس اڑھائی لاکھ، بڈ سکیورٹی50 ہزار رکھی گئی ہے۔
گلشن اقبال پارک میں سکیٹنگ کورٹ کیلئےسالانہ ریزروپرائس 5 لاکھ، سکیٹنگ کورٹ کیلئے بڈ سکیورٹی 2 لاکھ روپے، آئیڈیل پارک ٹاؤن شپ میں کینٹین کیلئےریزروپرائس سالانہ 15 لاکھ مقرر جبکہ آئیڈیل پارک ٹاؤن شپ میں کینٹین کیلئے بڈ سکیورٹی5 لاکھ رکھی گئی ہے۔ گریٹر اقبال پارک میں بگی سروس کیلئےسالانہ ریزرو پرائس50 لاکھ اور پارک میں بگی سروس کیلئے بڈسکیورٹی 10لاکھ روپے، بوٹینیکل گارڈن جلومیں گالف کارٹس کیلئےسالانہ ریزروپرائس7 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ 

اسی طرح بوٹینیکل گارڈن جلومیں گالف کارٹس کیلئے بڈ سکیورٹی 3 لاکھ جبکہ جیلانی پارک گالف کارٹس کیلئےریزر وپرائس سالانہ24 لاکھ  اور بڈ سکیورٹی5 لاکھ رکھی گئی ہے۔