جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف پی آئی اے کا بڑا فیصلہ

جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف پی آئی اے کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) کپتانوں کے جعلی لائسنس کےمعاملے پر پی آئی اے نے مبینہ جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا، پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کا ڈی جی سی اے اے کو خط، 150پائلٹوں کی فہرست طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق کپتانوں کے جعلی لائسنس کے معاملے پر  پی آئی اے طیارہ حادثے کی عبوری رپورٹ سامنے آنے کے بعد پی آئی اے نے بڑا فیصلہ کر لیا، مبینہ جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کےخلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا،پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک  نےڈی جی سی اے اے کو خط لکھ دیا۔

پی آئی اے کے سی ای او کی جانب سے گزشتہ دو روز کے دوران 2خط لکھے گئے، ایئر مارشل ارشد ملک کا ڈی جی سی اے اے کو خط کے متن کے مطابق فوری طور پر جعلی لائسنس کے حامل کپتانوں کی لسٹ فراہم کی جائے، جس کے بعد قوائد کے تحت کپتانوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔

ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ جعلی لائسنس کے حامل تمام پائلٹس کو جہاز بھی اڑانے نہیں دیں گے،جعلی لائسنس والے پائلٹس فلائٹ سیفٹی کیلئے شدید خطرہ ہے، فہرست جلد بھیجنے کا سی ای او کا ڈی جی سی اے اے سے مطالبہ کر دیا گیا، سی اے اے کی جانب سے پی آئی اے کے150پائلٹس کی لسٹ فراہم کی جائے، پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ جعلی لائسنس کے حامل پی آئی اے تمام ایسے پائلٹس کو گراؤنڈ کر رہی ہےتاہم گراؤنڈ کرنے کیلئے سی اے اے کی جانب سے سرکاری طور پر فہرست مطلوب ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer