ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب کا شہباز شریف کو دوبارہ طلب نہ کرنے کا فیصلہ

نیب کا شہباز شریف کو دوبارہ طلب نہ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعود بٹ: نیب نے صاف پانی کرپشن کیس میں شہباز کو آج طلب کر رکھا تھا۔ نیب نے شہباز شریف کے  پیش نہ ہونے پر الیکشن سے قبل طلب نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سٹی42 نیوز کےمطابق نیب نے شہباز شریف کو صاف پانی کرپشن کیس کے حوالہ سے طلب کر رکھا تھا مگر وہ کراچی میں انتخابی مہم کے حوالہ سے پیش نہ ہوئے۔ نیب نےسابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو الیکشن سے قبل دوبارہ طلب نہ  کرنےکا فیصلہ کیا ۔صاف پانی کمپنی سکینڈل میں شہباز شریف کو  اب دوبارہ الیکشن کے بعد طلب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:صاف پانی کمپنی سکینڈل، نیب نے شہباز شریف کے لیے سوالنامہ تیار کر لیا 

مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو شکایت تھی کہ انہیں نیب کیسز میں بلا کر الیکشن کمپین سے روکا جا رہا ہے۔ اسی وجہ سے نیب نے شہباز شریف کو فی الحال دوبارہ نہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔