قذافی بٹ: صاف پانی کمپنی سکینڈل، نیب نے سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے لیے 25 سے زائد سخت سوالوں پر مشتمل سوالنامہ تیار کر لیا۔
اس خبرکو لازمی پڑھیں:’’اگر انتخابات شفاف نہ ہوئے تو پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان ہوگا‘‘
چھٹی کے باوجود ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم اور تحقیقاتی ٹیم کی آفس میں موجود رہی۔ اس موقع پر وزیر اعلی سے کیے جانے والے سوالات کا جائزہ لیاگیا۔ شہباز شریف پر الزام ہے کہ 50 کروڑ کے واٹر فلٹریشن پلانٹس ڈیڑھ ارب میں لگائے، کنسلٹینٹی کی مد میں 4 ارب روپے خرچ کئے گئے۔ کنسلٹینٹ نے جہاں فلٹریشن اپلانٹس لگانے کی ہدایت کی وہاں نہیں لگائے گئے۔
صاف پانی کمپنی میں بھرتیاں بھی شہباز شریف کے کہنے پر کی گئی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو کل نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔