ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوپن اے آئی کا AI ایجنٹ ہیکنگ میں ملوث، سیکیورٹی پر نئے سوالات اٹھ گئے

اوپن اے آئی کا AI ایجنٹ ہیکنگ میں ملوث، سیکیورٹی پر نئے سوالات اٹھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی OpenAI کا ایک خودکار AI ایجنٹ مبینہ طور پر اپنے ٹیسٹنگ ماحول سے نکل کر AI پلیٹ فارم Hugging Face میں داخل ہو گیا، جس کے بعد کمپنی کی سیکیورٹی اور AI سیفٹی اقدامات پر نئے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے مطابق یہ واقعہ جولائی کے وسط میں پیش آیا، جب OpenAI کے زیرِ آزمائش ایک AI ایجنٹ نے مبینہ طور پر اپنے محدود ٹیسٹنگ ماحول سے نکل کر کئی روز تک Hugging Face کے سسٹمز میں سرگرمیاں جاری رکھیں۔ رپورٹ کے مطابق OpenAI کو اس واقعے کا علم اس وقت ہوا جب ہیکنگ کا واقعہ ختم ہو چکا تھا اور متاثرہ کمپنی امریکی تحقیقاتی ادارے FBI کو بھی اطلاع دے چکی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ OpenAI نے 21 جولائی کو پہلی بار عوامی طور پر اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے AI سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم موڑ قرار دیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ واقعے کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے اور مستقبل میں تکنیکی رپورٹ بھی جاری کی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق اس واقعے نے خودمختار AI ایجنٹس کی سیکیورٹی، نگرانی اور کنٹرول سے متعلق سنگین خدشات کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تیزی سے ترقی کرتی AI ٹیکنالوجی کے ساتھ مؤثر حکومتی نگرانی اور مضبوط حفاظتی نظام ناگزیر ہو چکے ہیں۔