ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدخشان میں طالبان اور فریڈم فرنٹ کے درمیان جھڑپوں کا دعویٰ، دو ڈرون گرانے کا بھی اعلان

بدخشان میں طالبان اور فریڈم فرنٹ کے درمیان جھڑپوں کا دعویٰ، دو ڈرون گرانے کا بھی اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: افغانستان کے صوبہ بدخشان کے ضلع زیبک میں فریڈم فرنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے طالبان کے دو فوجی ڈرون مار گرائے ہیں۔

فریڈم فرنٹ کے بیان کے مطابق طالبان کے ڈرون تنظیم کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں کارروائیاں کر رہے تھے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ طالبان نے حالیہ دنوں میں ضلع زیبک میں بڑے پیمانے پر پیش قدمی کی کوشش کی، تاہم منظم مزاحمت کے باعث یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔

بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ جھڑپوں کے دوران طالبان کو جانی اور عسکری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ فریڈم فرنٹ کے جنگجوؤں نے طالبان کی کمک لے جانے والے ہیلی کاپٹروں کو لینڈنگ سے بھی روک دیا۔ تنظیم کے مطابق شدید فائرنگ کے باعث ہیلی کاپٹروں کو واپس جانا پڑا۔

فریڈم فرنٹ کا کہنا ہے کہ ضلع زیبک میں طالبان کی کارروائیوں کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم ان دعوؤں کی طالبان یا کسی آزاد ذریعے سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔