سٹی 42: 7 اگست کا احتجاج پاکستان میں مزاحمت کی نئی تاریخ ،پوری قوم موٹرسائیکلز اور گاڑیاں لے کر سڑکوں پر آجائیں: حافظ نعیم نے ایکس پر اعلان کردیا ۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحما ن نے ا ایکس پر بیان دیتےہوئے احتجاج کا لائحہ عمل بتادیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا پٹرول کی قیمت کم ، اور لیوی ختم کرو، یہ بھتہ ٹیکس ہے۔ لیوی جگا ٹیکس ہے، یہ عوام پر ڈاکا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ 7 اگست کا احتجاج پاکستان میں مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کرے گا۔
امیر جماعت اسلامی نے اپیل کی کہ طلباء ، نوجوان، بائیکیا رائیڈرز، ڈیلیوری بوائز، کورئیرز، مزدور، کسان اور پوری قوم موٹرسائیکلز اور گاڑیاں لے کر سڑکوں پر آجائیں۔ پرامن سیاسی مزاحمت سے عوام اپنا حق لیں گے ۔