ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلبرگ تھری سرسید روڈ پر ہسپتال کے اطراف میں بارش کا پانی جمع; مریضوں کو مشکلات

گلبرگ تھری سرسید روڈ پر ہسپتال کے اطراف میں بارش کا پانی جمع; مریضوں کو مشکلات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گلبرگ تھری سرسید روڈ پر ہسپتال کے اطراف  میں  بارش کا پانی جمع ہوگیا۔
بارشی پانی جمع ہونے سے مریضوں، تیمارداروں ،ایمبولینسوں کو ہسپتال تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ۔ہسپتال کے اطراف پانی کھڑا ہونے سے علاج کے لیے آنے والے افراد شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کے اطراف فوری نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے ،بارش کا پانی کئی گھنٹوں سے جمع، ہسپتال آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا  کرنا پڑ رہا ہے ۔
ہسپتال کے داخلی و خارجی راستوں پر پانی کھڑا، پیدل آمدورفت بھی متاثر ہو رہی ہے ۔