ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: مختلف اسپتالوں میں خناق کے شکار مریض بچے رپورٹ

کراچی: مختلف اسپتالوں میں خناق کے شکار مریض بچے رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کراچی کے مختلف اسپتالوں میں خناق کے شکار مریض بچے رپورٹ ہونے لگے ۔ 

رواں سال کے دوران سندھ انفیکشز ڈیزیز اسپتال میں 30 بچے رپورٹ ہوئے، ان متاثرہ بچوں میں سے 13 بچے دوران علاج انتقال کرگئے۔ 

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شدید گلے کی سوزش، بخار یا نگلنے میں دشوری ہوتو فوری ڈاکٹر سے رابطہ کیا جائے۔ گردن کے غدود میں سوجن یا گلے میں جھلی بن جائے تو فوری قریبی اسپتال سے رابطہ کریں۔

سول، این ائی سی ایچ اور عباسی شہیداسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں بھی کیسز رپورٹ ہونے کی اطلاع ہے۔ 

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ویکسین لازمی لگوائیں۔