سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کا عوامی کنوینشن آج رات 8 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگا.
پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن عوامی کنوینشن کی میزبانی کرے گی. ورکرز کو سوشل سکیورٹی کارڈ ، روز گار کارڈ کے اجراء بارے آگاہی دی جائے گی۔ عوامی کنوینشن سے گورنر پنجاب اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف خطاب کریں گے۔
صوبائی جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی ٰاور ضلعی صدر فیصل میر بھی اظہار خیال کریں گے ۔
کنوینشن میں جیالوں کی تفریح کے لیے نامور گلوکار ساحر علی بگا پرفارم کریں گے ۔ اس کے علاوہ عوامی کنوینشن کا اختتام صدر مملکت آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹ کر کیا جائے گا۔