ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی:ملک میں سونے کی قیمت میں مزید 300 روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار روپے کا ہو گیا۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق 22 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 94 ہزار 717 روپے جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 76 ہزار 775 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد 10 گرام چاندی کی قیمت 6450 روپے ہو گئی ہے۔

صرافہ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی مارکیٹ کی صورتحال کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے۔