ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ: شہری پر تشدد کی ویڈیو  منظرعام پر آگئی، ایک ملزم گرفتار

رائے ونڈ: شہری پر تشدد کی ویڈیو  منظرعام پر آگئی، ایک ملزم گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقا ص احمد )رائے ونڈ کے علاقے میں شہری پر تشدد کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی۔

 ویڈیو میں ملزمان کو ایک شہری پر ڈنڈوں اور اسلحہ کے زور پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 پولیس کے مطابق وسیم سمیت 7 ملزمان نے شہری پر حملہ کیا۔ مدعی ندیم سرور کا کہنا ہے کہ ملزمان نے حویلی سے جانور لے جانے سے روکنے پر ان کے ملازم طفیل کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    رائے ونڈ پولیس نے حویلی کے مالک ندیم سرور کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم سبحان کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔