ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلشن راوی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ، ریکارڈ یافتہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

گلشن راوی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ، ریکارڈ یافتہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: گلشن راوی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق توحید پلی کے قریب دو ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ رکنے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں ملا، جس کی شناخت شہروز کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزم 48 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 3 موبائل فون، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ زخمی ڈاکو کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔