سٹی 42 : داتا دربار پولیس نے بروقت کارروائی کے دوران شہری سے جھپٹا مار کر موبائل جھیننے والا ملزم گرفتار کرلیا ۔
ایس ایچ او رضوان پر مشتمل ٹیم نے 3 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ایس پی سٹی عاطف امیر کا کہنا ہے کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا گیا ۔
ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق ملزم کے قبضہ سے شہری کا چھینا ہوا موبائل برآمد ،مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔