ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: بیدیاں روڈ پر گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی

لاہور: بیدیاں روڈ پر گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: بیدیاں روڈ کے علاقے لدھڑ سٹاپ پر ایک گھر کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 85 سالہ اسلم، 45 سالہ ممتاز اور 20 سالہ احسن شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ گھر کی چھت مٹی اور ٹی آر گارڈر سے تعمیر کی گئی تھی، جو بارش کے باعث منہدم ہو گئی۔ واقعے کے حوالے سے مزید کارروائی جاری ہے۔