فاران یامین: گڑھی شاہو ریلوے کالونی میں ایک افسوسناک واقعے میں بوسیدہ گھر کی چھت گرنے سے دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ جاں بحق افراد میں معین، اس کی اہلیہ نورین اور بیٹی فاطمہ شامل ہیں، جبکہ معین کی دوسری بیٹی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت بوسیدہ ہونے کے باعث منہدم ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا، جو بعد ازاں مکمل کر لیا گیا۔
زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔